تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:37

متاثرہ علاقوں کے محصور عوام کی امداد کی جائے ، الطاف حسین

اے آر وائی - لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اورنگی ٹاوٴن، قصبہ کالونی اورگلفام آباد سمیت اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں کے محصورعوام کی امدادکیلئے دودھ،چائے کی پتی،پانی کی بوتلیں اورخشک اجناس خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزمیں جمع کرائیں۔



الطاف حسین نے کہاکہ ان علاقوں پر گزشتہ دوروزسے مسلح حملے کئے جارہے ہیں ،علاقوں کے تمام بازاراوردکانیں بندہیں ، اور اورگھروں میں بچوں کادودھ اور کھانے پینے کی چیزیں ختم ہوچکی ہیں اوران علاقوں کے مکین فاقہ کشی کاشکارہیں۔ الطاف حسین نے عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں کے محصور مصیبت زدہ عوام کی امدادکیلئے آگے آئیں، انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ حوصلہ رکھیں اوررابطہ کمیٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کاانتظارکریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.