7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:46
جڑواں شہروں سمیت متعدد علاقوں میں بارش،نشیبی علاقے زیر آب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔گرمی اور حبس کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایک بار پھر موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پسرور شہر اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔راولپنڈی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔جامع مسجدروڈ،امام باڑہ چوک،چمڑابازار،ڈھوک الہی بخش اورآریامحلے کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے۔