تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:46

بنگلادیش میں ہڑتال،مظاہرین کو روکنے کیلئے بھاری نفری تعینات

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلادیش میں نگران حکومتی نظام کے خلاف اپوزیشن جماعتوں جماعتوں کی ملک گیر ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ڈھاکا میں سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔بنگلادیش میں اپوزیشن کی کال پر دو روز ملک گیرہڑتال آج بھی جاری ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ جاری ہے۔ اپوزیشن کی کال پر جاری 48 گھنٹے کی شٹرڈاوٴن میں مشتعل افراد نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ اور100سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعت بی این پی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران ان کے 4سو سے 5سو رہ نما اور کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔ بنگلادیش میں دو روزہ ہڑتال نگران حکومتی نظام کے خلاف کی جارہی ہے۔ بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ غیر جماعتی نگران حکومت میں پارلیمانی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.