7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:46
وسطی کرم میں جھڑپیں،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد40ہوگئی
جنگ نیوز -
پارہ چنار…کرم ایجنسی کے وسطی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز کا آپریشن آج تیسرے دن بھی جاری رہا ، فوج نے علاقہ مناتو میں ایک طرف سے اٹھارہ کلومیٹر اندر تک پیش رفت کرلی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی تعداد چالیس سے زائد ہوگئی ہے۔ کرم ایجنسی سے جیونیوز کے نمائیندہ عاصم علی رانا کے مطابق وسطی کرم میں آپریشن کے دوران آرٹلری اور فوجی ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، فورسز نے سدا کی جانب سے علاقہ مناتو میں 18 کلومیٹر تک پیش رفت کرلی ہے ، مناتو اور مرغان میں دہشت گردوں اور فورسز میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ، سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بشارت احمد نے بتایا ہے کہ مناتو علاقہ کا مکمل کنٹرول ایک سے دو روز میں حاصل کرلیا جائے گا، ، فورسز نے وسطی کرم میں زیرکنٹرول لائے گئے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کررکھا ہے اور دہشت گردوں کے کئی خالی ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ، مختلف مکانات سے برآمد اسلحہ و گولہ بارود میں بھارتی بندوقیں، راکٹ، آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔