7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:46
سپریم کورٹ،حج کوٹے کی تقسیم سے متعلق اپیل پر فیصلہ تھوڑی دیر بعد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں حج کوٹے کی تقسیم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے حج کوٹہ کی اپیلوں پر سماعت کی ، آج فریقین کے وکلاء کی طرف سے جوابی دلائل کا عمل مکمل ہوا ، اس کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے کہا کہ حج انتظامات اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ واپسی ممکن نہیں رہی ، اس لئے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کا آغاز، سعودی عرب سے پالیسی آنے کے بعد ہوتا ہے ، اب تو پرائیویٹ آپریٹرز نے ادائیگیاں تک کردی ہیں اور یہ اچھی نیت سے کام کررہے ہیں۔