تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:58

مقامی منڈیوں میں کپاس کی فی من قیمت میں700روپے کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی…مقامی منڈیوں میں کپاس کی قیمت 700 روپے فی من کمی کے بعد 7 ہزار روپے فی من ہوگئی ہے ۔ مقامی منڈیوں میں کمی کا یہ رجحان بین الاقوامی قیمتوں میں گراوٹ کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران کپاس کی قیمتیں 1800 روپے فی من کم ہوچکی ہیں جبکہ چار ماہ قبل یہ قیمتیں تقریبا 14 ہزار روپے فی من تھیں جو اب گھٹ کا نصف رہ گئیں ہیں۔ رواں سال ملک میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال 1 کروڑ 20 لاکھ بیلز کی پیداوار ہوئی تھی جس کے باعث پاکستان کو مختلف ممالک سے کپاس درآمد کرنی پڑی تھی جو اس کی قیمتوں میں اضافے کا ایک سبب تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.