تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:58

سپریم کورٹ،حج کوٹے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج کوٹے کی تقسیم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے حج کوٹہ کی اپیلوں پر سماعت کی۔یہ اپیلیں ٹور آپریٹرز ، وزارت مذہبی امور کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی تھیں ، واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حج پالیسی 2011ء کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ ازسرنو الاٹ کرنے اور نئی انرولمنٹ کا حکم دیا تھا ، آج فریقین کے وکلاء کی طرف سے جوابی دلائل کا عمل مکمل ہوا ، اس کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے کہا کہ حج انتظامات اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ واپسی ممکن نہیں رہی ، اس لئے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کا آغاز، سعودی عرب سے پالیسی آنے کے بعد ہوتا ہے ، اب تو پرائیویٹ آپریٹرز نے ادائیگیاں تک کردی ہیں اور یہ اچھی نیت سے کام کررہے ہیں ۔ٹور آپریٹرز کے وکیل اکرم شیخ نے بھی جوابی دلائل مکمل کیئے جبکہ وزارت مذاہبی امور کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ پہلی بار حج انتظامات اتنے انتہائی شفاف ہورہے ہیں ، حکومت نے اپنا تمام کوٹہ دے دیاہے اور اب اس سے مزید کسی اور کو کوٹہ دینے کی گنجائش نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.