تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:58

چین،سیلاب سے10ہزار گھر تباہ،لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں تین روز سے آسمان مسلسل پانی برسارہاہے، سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کا جینا اجیرن کردیا ،ہزاروں گھر تباہ لاکھوں افراد دربدر ہوگئے۔۔جنوب مغربی صوبےSichuan کا بیسن مسلسل تین دن سے بارش کی لپیٹ میں ہے،جہاں اب تک 3سو ملی میٹر بارش ہوچکی ہے ۔پانی کی سطح الارم لیول سے تجاوزکرگئی ہے۔سیلاب سے 2 ہلاک اور 6 لاپتہ ہیں،10 ہزار گھر تباہ ہونے کے بعد1لاکھ70 ہزار افراد کومحفوظ مقامات پر پہنچادیاگیا۔ادھر یلو ریور کی Hukou آبشار بھی سیلاب اور بارشوں سے گدلی ہوگئی ہے، مقامی افراد اور سیاح پریشان ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.