تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:58

کراچی میں پرتشدد واقعات میں مزید12افراد ہلاک، 5زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج تازہ واقعات میں مزید 12 افراد ہلاک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تین روز سے بدامنی میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن، حسن اسکوائر اور شیر شاہ میں منگل کو ایک ہی وقت میں اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ جس سے شہر بھر میں افراتفری پھیل گئی تھی۔ حسن اسکوائر اور شیرشاہ میں تو صورتحال پر قابو پالیا گیا تھا تاہم قصبہ کالونی میں فائرنگ کا سلسلہ خونی لڑائی میں بدل گیا دو گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جہاں تازہ واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اس آبادی میں آج تک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے، دو گروپوں کے مابین لڑائی بلدیہ ٹاوٴن، رشید آباد اور کئی دیگر علاقوں تک پھیل چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں زاہد علی کو فون کرکے گھر سے بلوا کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، گذشتہ رات گارڈن کے چڑیا گھر کیقریب ائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔ گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے یونیورسٹی روڈ پر لاشوں کے ہمراہ احتجاج بھی کیا۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن نمبر 7میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ جبکہ گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے،سرجانی ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے۔ شاہ فیصل کالونی اور ناظمآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعیانت ہونے کے باوجود بدامنی کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی جارہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.