7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:44
موسم میں بہتری کے باوجودبجلی کے شارٹ فال میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور…موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کا بحران قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار ایک سو ستر میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار ایک سو تئیس میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار صرف تیرہ ہزار تینتالیس میگا واٹ رہ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کو پورا کرنے کے لئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے۔ شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ پیپکو کے مطابق بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو سات سو تیس میگاواٹ بجلی سپلائی کی گئی۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار چار ہزار نو سو بہتر اور تھرمل ایک ہزار آٹھ سو اٹھارہ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار پچاس میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔