تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:48

شاہ رخ خان باصلاحیت مگراجے دیوگن پسند ہیں:سلمان خان

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کئی خانز کی آپسی چپقلش اور آئے دن ہوتی نوک جھونک سے تو ہر کوئی بخوبی واقف ہے جو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ایسے ہی کچھ گذشتہ روز بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے بیان میں شاہ رخ خان کے لیے ادا کیے گئے الفاظ میں محسوس کیا گیا۔ 2008ء میں کترینہ کیف کی سالگرہ سے شروع ہونے والی سلمان اور شاہ رخ کی ناراضگی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ یہ دونوں اکثر و بیشترایک دوسرے پر جملے کستے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ غیر معمولی حد تک باصلاحیت اداکار ہیں لیکن ان کے پسندیدہ اداکار اجے دیوگن ہیں۔اجے دیوگن کی تعریف میں سلمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بالکل سیدھے انسان ہیں جنہیں ہٹ اور فلاپ فلموں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور بحیثیت انسان وہ ایک عظیم شخصیت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.