7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:48
ترکی میں دنیا کاسب سے بڑاسینڈ فیسٹیول
جنگ نیوز -
انقرہ…سی ایم ڈی…حال ہی میں ترکی کے شہرانتالیہمیں دنیا کے سب سے بڑے سینڈ (Sand)فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔اس سال اس فیسٹیول کی تھیم ہالی ووڈ (Hollywood)تھا جس کی منا سبت سے دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہر آرٹسٹوں نے ہالی وڈ کی مقبول ترین فلموں کے مناظر اور نامور کرداروں جیسے ٹائی ٹینک، اسپائڈر مین، سپرمین، ٹوائے اسٹوری، بیٹ مین اور دیگر کر داروں کو ریت کی مدد سے دیوہیکل مجسموں کی شکلوں میں تبدیل کردیا جو کہ دلکشی اور مہارت میں اپنی مثال آپ ہیں۔