7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48
نواز شریف سے ملاقات، پی پی کا شاہ محمود کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کی رکنیت ختم کی جائے۔ شاہ محمود قریشی نے بغیر اجازت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔