7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48
علی رضا سید جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین ور سربراہ انٹرنیشنل کونسل فارہیومن ڈیولپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) علی رضاسیدجنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ انسانی حقوق کے مسائل پر کانفرنس اور سیمیناروں میں شرکت کریں گے۔ وہ انڈونیشیا ، ملائیشیا اور سنگاپورسمیت علاقائی ممالک کے دورے کے دوران مختلف این جی اوز کو مسئلہ کشمیرپر بھی بریفنگ دیں گے۔روانگی سے قبل علی رضاسید نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیرکو ہرگز فراموش نہیں کرناچاہیے، وہ مشرقی تیمور، کوسوو اور جنوبی سوڈان جیسے مسائل پر اقدامات کرسکتی ہے تو پھر مسئلہ کشمیر کیوں حل نہیں کیا جاسکتا؟