7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48
شاہد آفریدی کو این او سی دلوانے کیلئے گورنر سندھ نے فون کیا، اعجاز بٹ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ کاکہناہے کہ ویسٹ انڈیز میں چوتھا اورپانچواں ون ڈے شاہدآفریدی نے ہروایا۔جیو سوپر کو خصوصی انٹرویو میں اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ سابق کپتان کواین اوسی دینے کیلیے ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی رابطہ کیاجبکہ نوازشریف کی فون کال بھی موصول ہوئی، دونوں کو کہہ دیا گیا کہ یہ کو ئی سیاسی معاملہ نہیں ، اور یہ کہ شاہد آفریدی نے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کی خلاف ورزی کی تھی۔چیئرمین پی سی بی کا یہ انٹرویو آج رات ساڑھے دس بجے جیو سوپر پر پیش کیا جائے گا۔