تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:24

آزادکشمیر انتخابات،کراچی میں پولنگ کیلئے فوج کی تعیناتی کی تجویز

جنگ نیوز -
مظفرآباد…کراچی میں آزادجموں و کشمیر کی دونشستوں پرفوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمدیونس نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو کراچی میں ایل اے 30 اور ایل اے 36 پربیس جولائی کوپولنگ کے روز فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔اپنے خط میں سیکریٹر ی نے کہا ہے کہ 26 جون کو آزادکشمیر کے عام انتخابات کے موقع پرپنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں حکومتی اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے اب شفاف انتخاب کے لئے 20 جولائی کو کراچی میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.