تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:12

تخت لاہور کو آج بھی حکم امتناعی مل رہے ہیں، بابر اعوان

اے آر وائی - لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سوا گلگت سے سوات تک کوئی مسئلہ نہیں۔ تخت لاہور کو حکم امتناعی ملتے رہے ہیں اور آج بھی مل رہے ہیں۔



پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹریز سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز لیگ کی سیاست صرف میں، میں جبکہ پیپلز پارٹی کی سیاست صرف آپ اور آپ ہے۔ پنجاب میں ہوائی تندوروں پر چالیس ارب روپے جھونک دیئے گئے۔



انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان بننےکے بعد سے صرف پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے۔ باقی سب پریشرگروپس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس، اے کی پابندی کی جائے۔ سیکرٹری یا کسی افسر کا تبادلہ صرف انتظایہ کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.