تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:2

شاہ محمود غداری کرنے والوں کا انجام یاد رکھیں، راجہ ریاض

اے آر وائی - لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی سے غداری کرنے والے کھر اور جتوئی کا انجام یاد رکھیں۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وزارت چلے جانے کے بعد پارٹی میں خرابیاں نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود نے پی پی، ق لیگ کو ملا کر پنجاب میں حکومت بنانے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ شاہ محمود پنجاب کے وزیراعلیٰ بنناچاہتے تھے۔ راجہ ریاض نے بتایا کہ انہوں نے صدر زرداری سے درخواست کی ہے کہ شاہ محمود کو پارٹی عہدے سے ہٹایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.