7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:24
حالات خراب ہیں، لائسنس رکھنے والا اسلحہ ساتھ رکھ سکتاہے، آئی جی سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…آئی جی سندھ واجد درانی کا کہنا ہے کہ لائسنس رکھنے والا اپنے ساتھ اسلحہ رکھ سکتا ہے۔ کراچی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے تحت قریب سے خطاب میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جنوری سے جون 2011ء کے دوران 84 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شرپسند عناصر سیاسی جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں جن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واجد درانی نے کہا کہ شہر میں بد امنی کے واقعات کچھ دنوں میں ختم نہیں کیے جاسکتے مگر حالات میں جلد بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ سائٹ ٹاوٴن میں امن و امان کے لیے 5 مزید پولیس موبائلیں دی جارہی ہیں۔