7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:2
بہاول پور:پھولن دیوی رنگے ہاتھوں گرفتار
جنگ نیوز -
بہاول پور…بہاول پور میں ڈی پی او ہاوٴس کے سامنے دکانوں میں ڈکیتی کے دوران خاتون ڈاکو اپنے 2ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگئی۔خاتون سمیت پانچ مسلح کا ر سوار ڈاکو ڈی پی او ہاوٴس کے سامنے سرکلرروڈ پر واقع جوتوں کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کررہے تھے۔ وہا ں سے گزرنے والے پولیس اہلکار نے پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں کو بلا لیا۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے آجانے پر ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلے میں ایک راہگیر اور ڈاکو زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایلیٹ فورس کے جوانوں نے خاتون ڈاکو شمیم اس کے شوہر ڈاکومحمد اکرم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ کچھ دیر بعد پولیس نے گھیراوٴ کے دوران ایک اور ڈاکو نذیر احمد کو بھی گرفتار کرلیا۔ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ واقعے کے دوران زخمی ہونے والے راہگیر اور ڈاکو کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔