7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:11
زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،اسٹیٹ بینک
جنگ نیوز -
کراچی...ملک کے زرمبادلہذخائر تاریخ میں پہلی بار 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ یہ ذخائر چھ ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے بتایا کہ دو جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر77 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 18 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے ملنے والے 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے باعث ہوا ہے۔مرکزی بینک کے پاس 14 ارب 78 کروڑ ڈالر اور نجی بینکوں کے پاس 3 ارب 46 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔