تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:9

نواز شریف کاپنجاب پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار

اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ چار روز میں پولیس اصلاحات سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔



ماڈل ٹاؤن میں امن وامان سے متلعق ہونے والے اجلاس میں سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ ،سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،نواز شریف نے کہا کہ پولیس چالان اور تفتیش میں خامیوں کا فائدہ اٹھا کر خطرناک ملزم آسانی سے رہا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چالان اور تفتیش میں موجودخامیوں کو دور کرنے سے متعلق رپورٹ جلد سے جلد پیش کی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کرایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.