7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:0
ایبٹ آباد کمیشن:شہریوں سے آپریشن سے متعلق مواد طلب
اے آر وائی - اسلام آباد : ایبٹ آباد کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ آپریشن سے متعلق کسی بھی قسم کا مواد موجود ہے تو فراہم کیا جائے. اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے اردو اور انگریزی اخبارات میں اشتہارات بھی دے دئے گئے ہیں۔
ان اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی ایسا مواد فراہم کرے گا اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ یہ اشتہارات سیکریٹری ایبٹ آباد کمیشن نرگس سیٹھی کی طرف سے دے گئے ہیں۔