تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:2

بھارتی فوج سرکاری اسلحہ فروخت کرنے لگی

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی فوج کے افسران سرکاری اسلحہ فروخت کرنے لگے، فوجی حکام نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حاضر فوجی اہل کار سرکاری اسلحہ فروخت کرنے لگے ہیں۔ بھارتی فوج کے 27 افسران پر سرکاری اسلحہ فروخت کرنے کا الزام ہے جن کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان افسران میں لیفٹنٹ کرنل اور کرنل کے عہدے کے افسران شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اہل کاروں نے آرڈیننس فیکٹریوں سے خریدے گئے ہتھیار فروخت کیے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.