تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:13

ویسٹ انڈیز بھارت سیریز،آخری ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نظر

جنگ نیوز -
ڈومینیکا… ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نظر رہا۔ پورے دن صرف 31.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لئے۔ ونڈسر پارک ڈومینیکا میں ہونے والے میچ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیمصرف 35رنز پرتین وکٹ سے محروم ہوگئی ،ڈیرن براوو اورچندرپال نے اسکور کو 75رنزتک پہنچایا،اس موقع پر بارش میچ کی راہ میں حائل ہوگئی ،یوں پہلے دن صرف 31.1اوور کاکھیل ہوسکا،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.