7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:13
آئی سی سی ایوارڈز کیلئے کلائیو لائیڈ کی سربراہی میں جیوری کا اعلان
جنگ نیوز -
دبئی...انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایوارڈزکیلئے جیوری کااعلان کردیا ہے،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیولائیڈ جیوری کاسربراہ مقررکئے گئے ہیں۔آئی سی سی ایوارڈز کی تقریب ستمبر میں لندن میں ہوگی جس میں کرکٹرآف دی ایئر،ون ڈے پلیئرآف دی ایئر،ٹیسٹ پلیئرآف دی ایئر، امپائر آف دی ایئرسمیت مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ دیے جائیں گے۔جیوری میں پاکستان کے دوسابق کپتان ظہیرعباس، عامرسہیل اورروزنامہ جنگ اورجیونیوز کے معروف صحافی عبدالماجدبھٹی بھی شامل ہیں،یہ پینل ایوارڈز کے امیدوارکھلاڑیوں کاانتخاب کریگا۔