7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:13
چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست
جنگ نیوز -
ناٹنگھم…انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے سیریز دو دو سے برابر کردی۔ کپتان الیسٹر کوک مین آف دی میچ قرار پائے۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی ،کمارسنگاکارا کے علاوہ کوئی بیسٹ مین جم کر نہیں کھیل سکا،انہوں نے 75 رنز بنائے لیکنپوری ٹیم 174رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔ جیمز اینڈرسن اور dernbachنے تین تین کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔جواب میں انگلش اوپنرز نے مہمان بولرز کو آوٴٹ کلاس کردیا،میزبان ٹیم بغیرکسی نقصان ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،الیسٹرکک95اورکیزویٹر72رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے۔