تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

ممبئی حملے کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے اجازت دی تو ممبئی حملوں میں ممکنہ طور پر ملوث افراد کی آوازوں کا ریکارڈ بھارت کو فراہم کردیا جائیگا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ملزموں کی آوازوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے عدالت سے اپیل کی گئی ہے اور حکومت عدالتی فیصلے کی منتظر ہے۔ عدالت نے اجازت دی تو چوبیس گھنٹے کے اندر آوازوں کا ریکارڈ بھارت کو فراہم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر آوازوں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا تو یہ توہین عدالت کے مترادف ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.