تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

کراچی میں فوج کی ضرورت ہے نہ اسکی حمایت کرتے ہیں،وزیر قانون

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج کی ضرورتہے نہ اسکی حمایت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیاتو یہ پی پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے کا حل انتظامی نہیں،یہ مسئلہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا،وزیرقانون نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں ہوئے ہیں، ان کی واپسی کے راستے کھلے ہیں،وزیراعظم ایم کیو ایم سے بات کررہے ہیں،اچھی امید رکھنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی دوست ایسے ہیں جو اس نظام کو بگڑنے نہیں دینا چاہتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.