تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

پنجاب حکومت میانوالی کے واقعات کی تحقیقات کرے، نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے میانوالی میں احتجاج کے دوران دو افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت کو واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے انعام اللہ نیازی نے ایوان وزیراعلیٰ میں میاں نواز شریف کو میانوالی واقعے پر بریفنگ دی۔اس موقع پر سینئر صوبائی مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ اور حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔نواز شریف نے میانوالی میں دو افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت کو احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.