7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19
سفاک دہشت گرداللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے بنارس چوک پرمسافربسوں پراندھادھندفائرنگ اوردہشت گردی کے دیگر واقعات میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت متعددافرادکے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے اوراسے کھلی درندگی قراردیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاہے کہ درندصفت سفاک دہشت گرداللہ تعالیٰ کے عذاب سے کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتے اوراپنے منطقی انجام کوضرورپہنچیں گے۔انہوں نے تمام لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کی پوری قیادت اور تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دہشت گردی کے واقعات جاں بحق تمام افرادکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)۔ الطاف حسین نے فائرنگ اوردہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونیوالے افرادسے بھی دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے دعاکی۔