7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30
کراچی کی صورتحال:ایم کیو ایم نے جمعہ کو یوم سوگ کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے شہر میں جاری قتل وغارت گری اور دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف جمعہ کو کراچی میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یوم سوگ میں بھرپور حصہ لیں، گھروں پرسیاہ پرچم لہرائیں اور بازؤؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔واضح رہے کہ جمعرات کی شام کو متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شہر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جمعہ کو پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔