تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30

کراچی: دن رات غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہریوں کا جینا حرام ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے دن اور رات بے سکونی میں گزر رہے ہیں جبکہ کیبل فالٹس کے نام پرکئی کئی دن بجلی بند رہنا اب اچھنبے کی بات نہیں۔ذرائع کے مطابق کھارادر، کورنگی، ڈیفنس، نارتھ کراچی، لیاری، جوبلی، گارڈن، گلستان جوہر اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں ہر آدھے گھنٹے بعد ایک سے دو گھنٹے کیلئے بجلی غائب ہوجاتی ہے جبکہ بعض مقامات پر دو سے تین روز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے۔پی ایم ٹی کی خرابی،تار گرنے اور کم زیادہ وولٹیج کی شکایات کے حل کیلئے شکایتی مرکز پر کوئی شکایت سننے والا ہی موجودنہیں ہوتا جبکہ 118پر بھی کال وصول نہیں کی جارہی۔ ترجمان کے ای ایس سی کا وہی جواب ہے کہ مرمتی کاموں میں تاخیر سی بی اے لیبر یونین کی مداخلت کے باعث ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گیس کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی کے بعدکم کردی جائیگی۔سی بی اے لیبر یونین کے چیئر مین محمد اخلاق کے مطابق انتظامیہ سی بی اے یونین پر الزام لگاکر اپنی غفلت پر پردہ ڈال رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.