تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30

ڈیوس کپ ،پاکستان اور کوریامیں دوسرے راؤنڈ کی ٹائی کل سے شروع

جنگ نیوز -
گم چیون…ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان اور کوریا کے درمیان ایشین اوشیانا زون گروپ ٹو کے دوسرے راؤنڈ کی ٹائی کل سے گم چیون میں شروع ہوگی۔ہارڈ کورٹ سرفیس پر دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی اس ٹائی کے پہلے روز دو سنگلزکھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کے عقیل خان کا مقابلہ کیو تائی ایم سے ہوگا جبکہ عالمی ڈبلز رینکنگ میں نویں پوزیشن پر موجود اعصام الحق ، کورین حریف ینگ جوان لم کے خلاف کورٹ میں اتریں گے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اب تک چھ ڈیوس کپ ٹائیز ہوچکی ہیں جس میں کوریا نے چار اور پاکستان نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے ۔اس ٹائی کی فاتح ٹیم گروپ ٹو کا فائنل کھیلے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.