7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30
کوچ وقار یونس فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے
جنگ نیوز -
لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس لاہور میں جاری فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل نہیں ہوں گے۔وقار یونس نے پہلے مرحلے میں جمعرات سے بالرز کو کوچنگ دینا تھا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ نجی مصروفیت کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان ٹیم کی مصروفیات زیادہ ہیں اس لیے وہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ سڈنی سے وقار یونس نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ کوچنگ پروگرام میں شریک ہوتے لیکن فوری طورپر ایسا ممکن نہیں، وہ دو ہفتوں تک پاکستان آئیں گے۔