7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30
کے ایس ای میں مندی،100انڈیکس بارہ ہزار441پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعرات کو کاروبارکا آغاز منفی ہوا ،آج سرمایہ کار وں نے انرجی اسٹاک میں فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس بارہ ہزار500 پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس92 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار441 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 6 کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ7 روپے 31پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 43 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار807 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل جمعہ کوبھی برقرار رہ سکتا ہے۔