7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30
ہونٹوں سے مصوری کرنے والی باصلاحیت فنکارہ
جنگ نیوز -
ہیوسٹن …عام طور پر پینٹنگ کرنے کے لیے مصور پینٹ برش،پینسل ،اسپرے پینٹس سمیت دیگر اشیائاستعمال کرتے ہیں لیکن ایک ایسی مصورہ بھی ہیں جو پینٹنگز تیار کرنے کے لیے اپنے ہونٹ استعمال کرتی ہیں۔امریکی شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والیNatalie Irishنامی ایک مصورہ اپنی پوری پینٹنگ ہونٹوں پر پینٹ لگاکر تخلیق کرتی ہیں۔ یہ نوجوان فنکارہ کینوس سیٹ کرنے کے بعد مطلوبہ رنگ کواپنے ہونٹوں پر لگاکر اس بیحد خوبصورتی اور مہارت سے تصویر کی شکل دیتی ہے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے ہیں۔انتہائی مہارت اور نفاست سے تمام باریکیوں کو واضح کرتے ہوئے بنائی گئی ان پینٹنگز میں ہالی ووڈ لیجنڈری اداکارہ مارلن منرو کا پورٹریٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔