7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:41
چین: مصنوعی طور پر ڈائی کیے گئے مینڈکوں کی خریدو فروخت
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں جہاں زندہ مچھلیوں اور کچھوؤں والی پلاسٹک کی چین کی مقبولیت عروج پر ہے وہیں مصنوعی طور پر ڈائی شدہ مینڈک بھی تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔چینی باشندوں کا ماننا ہے کہ عام ہری رنگت کے مینڈک زیادہ پُرکشش نہیں نظر آتے ہیں لہٰذا انہوں نے مینڈکوں کو مصنوعی طور پر رنگین ڈائی کرنا شروع کردیا ہے۔مصنوعی رنگت رکھنے والے ان مینڈکوں کو لیزر اور کیمیکلز کے ذریعے ڈائی کردیا جاتا ہے جو بعد ازاں ان کی جِلد میں جذب ہوجاتا ہے ۔تین سے چار سال تک مصنوعی طور پر رنگین رہنے کی صلاحیت رکھنے والے ان ڈائی شدہ مینڈکوں کو ایکوریم اورتالابوں کی زینت بنانے کے لیے چین میں انکی مانگ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔