7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:41
کرن جوہر کااگنی پتھ کاریمیک اگلے سال جاری کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈکے صفِ اول کے ہدایتکاروں اور فلمسازوں میں شامل کرن جوہر نے اپنے سماجی نیٹ ورکنگ پروفائل ٹوئٹر پر اگنی پتھ کے ریمیک کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا ہے۔ماضی کی بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کے ریمیک میں ہریتک روشن اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار اد ا کررہے ہیں۔1990میں کرن کے والد یش جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم اگنی پتھ کا یہ ریمیک اگلے سال13جنوری کو عام نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں وِلن کا کردار سنجے دت ادا کررہے ہیں جنہوں نے اس کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے بال تک منڈوا لیے ہیں۔