تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:41

سلمان خان کا کارنامہ ،200مریضوں کے موتیے کا آپریشن

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کے تیز مزاج ہیرو سلمان خان آجکل اپنی Being Humanفاؤنڈیشن کیساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آرہا ہیں۔ اسی حوالے سے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سلمان خان نے گذشتہ دنوں بھارتی شہر امرتسر میں تقریباً200مریضوں کی آنکھوں میں اُترے موتیے کا آپریشن کروایا۔تفصیلات کے مطابق سلمان نے سکھوں کی مشہور گولڈن ٹیمپل کے نزدیک گذشتہ دنوں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس کے لیے وہ آنکھوں کے ڈاکٹروں کی ایک میڈیکل ٹیم ممبئی سے لیکر گئے تھے۔اس ٹیم نے وہاں غریب افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن کیے جن پر آنے والے اخراجات خود سلمان نے اپنی جیب سے ادا کیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.