7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23
بعض عالمی قوتیں پاکستان کو کالونی بنانا چاہتی ہیں،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لندن …پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بعض عالمی قوتیں پاکستان کو اپنی کالونی بنانا چاہتی ہیں لیکن ہم ہر حال میں اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کرینگے۔لندن میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام مغرب سے نفرت نہیں کرتے، لیکن وہ جغرافیائی حدود کا مذاق اڑانے والوں پرپھول بھی نچھاورنہیں کر سکتے۔بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی وزارت انصاف کیاعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی،جس میں برطانوی ماہرین نے پنجاب حکومت کے وفدکو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کوسکیورٹی کے معاملات میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔