تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23

سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات29 اگست تک طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ان کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات29 اگست تک طلب کرلی ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں،ذرائع آمدن اور واجب الادا رقوم کی مکمل تفصیلات پارٹی سربراہ کے دستخطوں کے ساتھ مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر مالی سال کی تکمیل کے بعد ساٹھ روز کے اندر اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.