تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23

زیرزمین کوئلے سے گیس،بجلی اور ڈیزل پیدا کرنے کاکامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر شوکت پرویزنے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے لاکڑا کے مقام زیرزمین کوئلے سے گیس،بجلی اور ڈیزل پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔کوئلے سے دوسومیگاواٹ بجلی پیداکرنے کانوے کروڑکاپی سی ون پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ڈاکٹرشوکت پرویز نے جیونیوزکوبتایاہے کہ لاکڑا کے مقام پر ان کی ٹیم نے تجرباتی بنیادپر734واٹ بجلی ، 160لٹرڈیزل اورگیس پیداکی ہے۔اس موقع پرڈاکٹرثمرمبارک مندکوبھی بلایاگیاتھا۔چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ نے بتایاکہ کوئلے سے تیارکئے جانے والے فی لٹرڈیزل پر19روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ڈاکٹرشوکت نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے تحقیقاتی ادارے کے کامیاب تجربے پرکوئی توجہ نہیں دی اورنہ ہی حالیہ تجربے کیلئے کوئی اضافی رقم اداکی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.