7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کا شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
جنگ نیوز -
کراچی …خورشید عباسی…کراچی کی سنگین صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے، جس میں آئی جی سندھ ، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے، امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس و رینجرز کومکمل اختیارات دیے جائینگے، تمام شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے شورش زدہ علاقوں میں شارپ شوٹر تعینات کیے جارہے ہیں، جن کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔