تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:34

پی سی بی کاآئی سی سی ٹاسک ٹیم کی سفارشات کا جواب دس روز میں دینے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک ٹیم کی سفارشات کا جواب دس روزمیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کاکہنا ہے کہ یہ سفارشات ہیں احکامات نہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سبحان احمد نے کہاکہ ٹاسک ٹیم پاکستان کی خواہش پر یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالیکیلئے دوبرس پہلے بنائی گئی، اسپاٹ فکسنگ تنازعے کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ،اس کی 63 سفارشات دوحصوں میں ہیں،ایک کرکٹ کی بحالی اوردوسرا انٹگریٹی سے متعلق۔انہوں نے کہا کہ جو سفارشات ہیں وہ بورڈپرمنحصرہے کہ ان پر عمل کرے یا نہیں۔ سبحان احمد کہتے ہیں کہ کچھ سفارشات وضاحت طلب ہیں ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جلد آئی سی سی سے رابطہ کیا جا ئے گا،آئی سی سی کے سالانہ اجلاس پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بھارتی بورڈ سے بات ہوئی ہے، بی سی سی آئی سیریز کیلئے رضا مند ہے لیکن حکومتی معاملات زیر غور ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.