8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:53
کرم ایجنسی:وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری
جنگ نیوز -
کرم ایجنسی. . . . . . .کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔چار روز سے جاری آپریشن میں چالیس شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے چار علاقوں کو شدت پسندوں سے خالی کراکے کلیئر کردیا ہے۔اس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چالیس شدت پسند مارے جاچکے ہیں اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں جبکہ جھڑپوں میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں شدت پسندوں کی آمدورفت روکنے کے لیے کرم ایجنسی کو اورکزئی ایجنسی اور شمالی وزیرستان سے ملانے والے تمام راستوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔