8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:53
شیخوپورہ:تیزرفتار بس موٹرسائیکل پر چڑھ گئی،2 افراد ہلاک ،ایک زخمی
جنگ نیوز -
شیخوپورہ. . . . . . ضلع شیخوپورہ کی حدود میں کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے قریب تیزرفتار بس موٹرسائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ایک شدید زخمی ہوگیا۔جی ٹی روڈ پر درگاہی گل جنگل کے قریب لاہور سے گوجرانوالا جانے والی تیز رفتار بس کے تلے آکرموڑع سائیکل سوار دو نوجوان عامر اور صدام ہلاک جبکہ ان کا ساتھی عثمان شدید زخمی ہوگیا۔ تینوں سوار داتا دربار پر حاضری کے بعد مریدکے جارہے تھے۔ بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔