8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:53
لاہورسمیت پوش علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان
جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . .لاہور کے اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی۔شدید گرمی اور حبس میں اندرون لاہور مصری شاہ سمیت پوش علاقے فیصل ٹاوٴن،جوہر ٹاوٴن اور گلبرگ بھی پہلے سے زیادہ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی ایک گھنٹے کی بجائے دو سے تین گھنٹے تک نہیں آرہی جبکہ بعض اوقات صرف آدھ گھنٹے بعد ہی بجلی چلی جاتی ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور گلیوں میں سونے پر مجبور ہوگئے۔ شدید حبس اور گرمی نے لوگوں کا برا حال کئے رکھا وہ حکومت کو کوسنے دیتے رہے۔