تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:42

کراچی،فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید11افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات میں مزید 11 افراد اپنی زندگیاں ہار چکے جبکہ بلدیہ ٹاون میں رہائشی آبادیوں پر شرپسندوں نے رات گئے راکٹ اور اعوان بموں سے حملے کئے گئے جس کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق کرچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے اقبال مارکیٹ میں نامعلوم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ڈالمیا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولی مار کے ہلاک کردیا۔ بلدیہ ٹاون اور کھارادر میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شخص ہلاک ہوگئے۔ لی مارکیٹ اور نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں دو شخص ہلاک ہوگئے۔ پولیس ہی کے مطابق بلدیہ ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ اورنگی ٹاون 10 نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک ہلاک زخمی گلستان جوہر بلاک گیارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں واقع علی گڑھ مارکیٹ میں آگ لگنے سے آٹھ دوکانیں مکمل طور جل گئیں۔علی گڑھ مارکیٹ کے صدر نے جیونیوز کو بتایا کہ مارکیٹ کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ گزشتہ پانچ دنوں سے بند تھی۔بلدیہ ٹاوٴن نمبر 3 کے علاقے میں قائم گجرات محلے،ترک محلے ،کے ایس مجاہد روڈ پر رات گئے نامعلوم شرپسندوں نیدستی بم،اعوان بم اور راکٹ حملے کئے۔جس کے نتیجے میں مکانوں میں نقصانات ہوئے،،اور ایک بچے اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ،جس کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ مکانات پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.