تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:31

یمن،شراکت اقتدار کے اعلان کے بعد خوشی کی لہر،آتش بازی

جنگ نیوز -
صنعا… صدر صالح کی جانب سے اقتدارمیں دوسروں کو شریک کرنے کیاعلان کے بعدیمن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دارالحکومت صنعا میں زبردست آتش بازی کامظاہرہ کیاگیا۔ قاتلانہ حملے کے قریبا ایک ماہ بعد صدر صالح نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ شراکت کے لئے تیار ہیں، چاہے وہ حکمران یا حزب اختلاف میں ہیں،لیکن یہ سب عوام کی خواہشات کے مطابق ہوناچاہیے ۔ 3 جون کوایک بم حملے میں صدر صالح شدید زخمی ہونے اور جھلسنے کے بع دعلاج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.